27 C
Lahore
Tuesday, July 15, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںانگلینڈ نے بھارت کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 22 رنز سے...

انگلینڈ نے بھارت کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 22 رنز سے ہرا دیا


تصویر سوشل میڈیا۔

لارڈز میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے بھارت کو دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد 22 رنز سے ہرادیا۔

میچ میں بھارت کو فتح کے لیے 193رنز کا ہدف ملا تھا، آخری روز بھارت کو کامیابی کے لیے مزید 135 رنز جبکہ انگلینڈ کو چھ وکٹیں درکار تھیں۔

بھارتی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 170رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، آل راؤنڈر رویندرا جڈیجا نے کافی مزاحمت کی مگر وہ بھارت کو شکست سے نہ بچاسکے، اُنہوں نے 61 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

کے ایل راہول نے 39 رنز بنائے، اُن کے علاوہ کوئی اور بیٹر انگلش بولرز کے سامنے نہ ٹک سکا، بھارت کی دوسری اننگز میں انگلش کپتان بین اسٹوکس نے 48 اور جوفرا آرچر نے 55 رنز کے عوض تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔

برائیڈن کارز نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، میچ میں انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 387 جبکہ بھارت نے بھی پہلی اننگز میں 387 رنز اسکور کیے تھے۔

دوسری اننگز میں انگلینڈ کی ٹیم 192رنز بناکر آؤٹ ہوئی، پانچ ٹیسٹ پر مشتمل سیریز میں انگلینڈ کو دو ایک کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

انگلینڈ نے لیڈز ٹیسٹ میں پانچ وکٹ سے فتح حاصل کی تھی، بھارت نے برمنگھم ٹیسٹ میں میزبان ملک کو 336 رنز کے مارجن سے ہرایا تھا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات