امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ہفتے میں غزہ معاہدے کی امید ظاہر کر دی۔
صحافیوں سے گفتگو میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اس ہفتے اسرائیل حماس جنگ بندی بات چیت درست سمت میں جانے کی امید ہے۔
امریکی صدر نے یوکرین کو پیٹریاٹ میزائل بھیجنے کا بھی اعلان کر دیا۔
یاد رہے کہ غزہ میں اسرائیل کے جارحانہ کے حملے جاری ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں غزہ کے ایک مصروف بازار اور پانی کی لائن میں کھڑے بچوں پر بمباری میں کم از کم 95 فلسطینی جاں بحق ہو گئے۔
غزہ سے فلسطینیوں کے جبری انخلا کے منصوبے کو بھی آگے بڑھانے کے لیے اسرائیل نے رفح کو مسمار کرنے کا عمل تیز کر دیا ہے۔
دوسری جانب سابق اسرائیلی وزیرِ اعظم ایہود اولمرٹ کا کہنا ہے کہ حراستی مرکز میں جبری منتقلی فلسطینیوں کی نسل کشی ہوگی، اسرائیل کے خلاف عالمی غصہ محض صہیونیت مخالفت نہیں۔