26 C
Lahore
Monday, July 14, 2025
ہومانٹرٹینمنٹاسکرین سے دوری کیوں؟ نوشین شاہ نے راز سے پردہ اٹھادیا

اسکرین سے دوری کیوں؟ نوشین شاہ نے راز سے پردہ اٹھادیا


— اسکرین گریب

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان نوشین شاہ نے اسکرین سے دوری کی وجہ سے پردہ اُٹھادیا۔

حال ہی میں اداکارہ نے جیو نیوز کے پروگرام ’ہنسنا منع ہے‘ میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف امور پر اپنے خیالات کا کھل کر اظہار کیا۔

دورانِ شو انہوں نے پروگرام میں شریک ناظرین و حاضرین کے سوالوں کے بھی دلچسپ جواب دیے۔

انٹرویو کے دوران جب میزبان تابش ہاشمی نے اداکارہ سے تقریباً 2 برس سے اسکرین سے دوری کی وجہ پوچھی تو انہوں نے بتایا کہ طبیعت کی ناسازی کی وجہ سے اسکرین سے دوری اختیار کی ہوئی تھی لیکن اب اسکرین پر لوٹنے کے لیے بالکل فٹ ہوں۔

میزبان نے مزید سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ سنا ہے آپ ذہنی تناؤ کا شکار ہوگئیں تھی؟

میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے نوشین شاہ نے اعتراف کیا اور کہا کہ ہاں مجھے ڈپریشن کی وجہ سے چیزوں روز مرہ زندگی متاثر ہوگئی تھی۔ میرے لیے کھانا پینا مشکل ہوگیا تھا، نیند نہیں آتی تھی، سوچنے سمجھنے کی صلاحیت بری طرح متاثر ہوگئی تھی۔ مجھے ایک عجیب سا خوف رہتا تھا۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ ایسا محسوس ہوتا تھا کہ میں ایک اندھیرے دور سے گزر رہی ہوں ، ایک ایسا اندھیرا جس میں مجھے کوئی خوشی کا احساس تک نہیں ہوتا تھا۔

اداکارہ نے ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ کوئی بھی شخص جو ڈپریشن سے گزر رہا ہے وہ کیسے اس بات کی تشخیص کر سکتا ہے کہ اسے ڈپریشن ہے یا نہیں؟

انہوں نے کہا کہ خوشی، غم، اداسی، مایوسی یہ انسانی جذبات ہیں اور کوئی بھی انسان انہیں محوس کرسکتا ہے، لیکن جو ڈپریشن کا شکار ہوگا اُس کے لیے ان جذبات کے ساتھ ساتھ دیگر روز مرہ کے کام انجام دینا مشکل ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایسے شخص کے لیے اپنے جذبات کا اظہار کرنا مشکل ہوجائے گا ایسے وقت میں اسے فوری طبی مدد لینے کی ضرورت ہوتی ہے ورنہ صورتحال بغرنے کا خدشہ رہتا ہے۔

نوشین شاہ نے بتایا کہ میں خوف کی وجہ سے 2، 2 ماہ تک اپنے کمرے سے نہیں نکلتی تھی۔ مجھے کسی چیز کا احساس نہیں ہوتا تھا، میں اگر کوئی مجھے خوشی یا غم کی خبر دیتا بھی تھا تو مجھے سمجھ نہیں آتی تھی کہ مجھے کیسے ری ایکٹ کرنا ہے۔

انہوں نے اس کے ساتھ ہی سب سے اپیل بھی کی کہ جو اپنی بھی زندگی میں ایسے حالات سے گزر رہا ہے اسے فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات