26 C
Lahore
Monday, July 14, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںاسپورٹس بورڈ کے ایشین گرلز نیٹ بال میں فتح کے دعویٰ پر...

اسپورٹس بورڈ کے ایشین گرلز نیٹ بال میں فتح کے دعویٰ پر تحفظات


کراچی (اسٹا ف رپورٹر) پاکستان اسپورٹس بورڈ نے ایشین یوتھ نیٹ بال چیمپئن شپ میں پاکستان یوتھ گرلز ٹیم کی مبینہ پہلی پوزیشن کے دعوے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان نیٹ بال فیڈریشن سے تین روز میں وضاحت جواب طلب کر لی ہے۔ وضاحتی خط میں کہا گیا ہے کہ گرلز ٹیم کی جنوبی کوریا میں ایشین یوتھ ایونٹ میں پہلی پوزیشن کا دعویٰ گولڈمیڈل جیتنے کے انداز میں کیا گیا ۔ پی این ایف کے چیئرمین نے اپنے انٹرویوز میں بھی گولڈ میڈل جیتنے کا تاثردے کرایوارڈ پالیسی کے تحت نقد انعامات کیلئے درخواست دی، جس کے نتیجے میں مختلف حکومتی سطحوں پر تعریفی اقدامات اور فوائد بھی حاصل کیے گئے۔ وضاحت نہ ہونے پر معاملہ مجاز حکام کے سامنے کارروائی کیلئے پیش کیا جائے گا۔ دریں اثناء نیٹ بال فیڈریشن کے سربراہ مدثر آرائیں نے کہا ہے کہ پی ایس بی کو کچھ غلط فہمی ہوئی ہے، پاکستان چیمپئن شپ کے پلیٹ ڈویژن میں پہلی پوزیشن لی، پریس کانفرنس میں جلد تمام حقائق سامنے لائیں گے ۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات