اسلام آباد:
اسلام آباد میں غیر قانونی کال سنٹر پر این سی سی آئی اے کا چھاپہ، 5 غیر ملکی باشندے گرفتار، ریکارڈ قبضے میں لے لیا گیا، ایجنسی کا ایسے کاروبار کرنیوالوں کے سہولت کاروں کیخلاف بھی کارروائی کا اعلان۔
تفصیلات کے مطابق سائبر کرائمز کے خاتمے کیلیے بنائے گئے ادارے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے گزشتہ روز اسلام آباد کے جی-10 مرکز میں ایک غیر قانونی کال سینٹر پر کامیاب چھاپہ مارا ، جہاں پانچ غیر ملکی باشندے اور 60 سے زائد پاکستانی لڑکے اور لڑکیاں کام کر رہے تھے۔
کارروائی کے دوران تمام پانچوں غیر ملکی باشندوں کو گرفتار کر لیا گیا۔گرفتار کئے گئے افراد غیر قانونی کال سنٹر چلانے میں ملوث تھے۔