29 C
Lahore
Monday, July 14, 2025
ہومغزہ لہو لہواسحق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کیلیے آج چین جائیں گے

اسحق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کیلیے آج چین جائیں گے



اسلام آباد:

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار آج چین جائیں گے وہ تیانجن (چین) میں 14سے16جولائی تک ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شریک ہونگے۔

اجلاس میں چین، بیلاروس، بھارت، ایران، قازقستان، کرغزستان، روس، تاجکستان، ازبکستان کے وزرائے خارجہ بھی شریک ہونگے۔

وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ماہ اگست میں اعلیٰ سطح کے وفد کے ساتھ چین کا دورہ کرینگے توقع ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی ان کے ہمراہ ہونگے۔ دورے کی حتمی تاریخ ابھی طے کی جا رہی ہے۔ پاک، بھارت جنگ کے بعد کی صورتحال میں یہ دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہ اجلاس 31 اگست سے یکم ستمبر تک تیانجن میں ہوگا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات