29 C
Lahore
Monday, July 14, 2025
ہومقومی خبریںاحسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس، چینی ماہرین کی رپورٹ پر مختلف منصوبوں...

احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس، چینی ماہرین کی رپورٹ پر مختلف منصوبوں کا جائزہ لیا گیا


احسن اقبال—فائل فوٹو

وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا جس میں چینی ماہرین کی رپورٹ کی روشنی میں مختلف منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔

اسلام آباد سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق رپورٹ چین کے ماہرین کی ٹیموں نے پاکستان کے دورے کے بعد تیار کی تھی۔

رپورٹ میں معاشی تعاون بڑھانے کے ممکنہ شعبوں کا جائزہ اور تجاویز شامل ہیں۔

اعلامیے کے مطابق تمام وزارتوں سے رپورٹ پر رائے اور تجاویز مانگی گئی تھیں۔

وزارتِ منصوبہ بندی کے اعلامیے کے مطابق متعلقہ وزارتوں نے چینی سفارشات پر پیش رفت اور اپنے منصوبوں کی تفصیلات پیش کیں۔

اجلاس میں وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ چین کو آگاہ کیا جائے کہ پاکستان نے ان سفارشات پر کیا پیش رفت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ اجلاس پاکستان اور چین کے درمیان معاشی تعاون مزید مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

دریں اثناء وفاقی وزیرِ احسن اقبال نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا اعتراف کر رہی ہے کہ پاکستان ترقی کر رہا ہے، ہم نے معاشی اور دفاعی میدان میں بھی اڑان بھر لی ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ ہم نے بھارت کو وہ سبق سکھایا ہے کہ وہ ہمیشہ یاد رکھے گا، اس وقت کسی پارٹی کا احتجاج کرنا اور انتشار پیدا کرنا ملک دشمنی ہے۔ 

احسن اقبال نے کہا مجھے سمجھ نہیں آتی کہ پی ٹی آئی کس چیز پر احتجاج کر رہی ہے؟ پی ٹی آئی اپنے بانی کی رہائی کے مطالبے کے بجائے اڈیالہ میں جاکر بانی کا گریبان پکڑے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات