پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے 26 اراکین کی معطلی کے ریفرنس کے حوالے سے لاہور میں اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان اسمبلی پہنچ گئے، اسپیکر کی زیرِ صدرات اپوزیشن اور حکومتی مذاکراتی کمیٹی کی مشاورت جاری ہے۔
حکومتی ارکان مجتبیٰ شجاع الرحمٰن، خواجہ سلمان رفیق، سمیع اللّٰہ خان، رانا ارشد، علی حیدر گیلانی، افتخار چھچھر، راحیلہ خادم اور احمد اقبال مشاورتی کمیٹی میں شامل ہیں۔
اپوزیشن لیڈر ملک احمد بچھر اپوزیشن کی قیادت کر رہے ہیں جبکہ معین قریشی، رانا شہباز، علی امتیاز وڑائچ اور اعجاز شفیع کمیٹی میں شامل ہیں۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی کے چیمبر میں ملاقات جاری ہے۔