32 C
Lahore
Sunday, July 13, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںیونیسکو نے فرانس کا تاریخی علاقہ عالمی ورثے میں شامل کرلیا

یونیسکو نے فرانس کا تاریخی علاقہ عالمی ورثے میں شامل کرلیا


میڈرڈ(اے ایف پی) یونیسکو نے فرانس کاایک تاریخی علاقہ عالمی ورثے کی فہرست میں شامل کرلیا ہے۔کارناک کی شمولیت کے بعد فرانس کے عالمی ثقافتی ورثہ کی فہرست میں شامل مقامات کی تعدادبڑھ 54 ہو گئی ہے۔یونیسکوکاکہنا ہے کہکارناک کے علاقے میں قطاروں میں کھڑے پتھرانسانی مہارت اور تخلیقی صلاحیت کا غیر معمولی ثبوت ہیں۔تفصیلات کے مطابق — اقوام متحدہ کے ثقافتی ادارے یونیسکو نے فرانس کے مغربی علاقے موربیہان میں واقع مشہور ماقبل تاریخی کارناک کے میگالتھ اور اس کے اطراف کے علاقے کو عالمی ثقافتی ورثہ کی فہرست میں شامل کر لیا۔یہ علاقہ ایک ہزار مربع کلومیٹرپرپھیلاہوا ہے اوریہ تاریخی یادگاریں عہدِ نو پتھر کے دور میں لگ بھگ دو ہزار سال کی مدت میں تعمیر کی گئیں۔ اس علاقے میں 550 سے زائد آثارِ قدیمہ کے مقامات موجود ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات