32 C
Lahore
Sunday, July 13, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںہاکی، ایشیا کپ بھارت سے منتقل کیا جائے، پاکستان نیوٹرل مقام پر...

ہاکی، ایشیا کپ بھارت سے منتقل کیا جائے، پاکستان نیوٹرل مقام پر میچ کھیلے، سابق اولمپئنز کا مطالبہ


کراچی( نصر اقبال ،اسٹاف رپورٹر) پاکستان کے نامور ہاکی کھلاڑیوں نے ایشیا کپ اور جونیئر ورلڈ کپ ہاکی ٹور نامنٹ کو بھارت سے کسی دوسرے ملک میں منتقل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی کشیدگی اور قومی کھلاڑیوں کو ملنے والی دھمکیوں کے بعد پاکستانی ٹیم کا بھارت جانا درست عمل نہیں ہوگا،انہوں نے حکومت اور پی ایچ ایف حکام سے کہا ہے کہ کم ازکم پاکستان کے میچز کسی دوسرے ملک میں کرانے پر عالمی اور ایشیائی حکام کو راضی کیا جائے، پی ایچ ایف کے سابق سکریٹری شہباز احمد سینئرنے ایشیا کپ کے لیے ٹیم بھارت بھجوانے کی مخالفت کردی اور کہا کہ پاکستان کوایونٹ نیوٹرل مقام پر کرانے کا مطالبہ کرنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ کھیل ضرور امن کا پیغام دیتے ہیں لیکن اس وقت ماحول بہت مختلف ہے،سابق کپتان اصلاح الدین نے امریکا سے جنگ سے بات چیت میں کہا کہ پاکستان نے بھارت کی طرف سے مسلط کردہ جنگ میں ان کو شکست دی ہے، بھارتی وزیر اعظم کے ساتھ پورا بھارت پاکستان کا مخالف ہوگیا ہے، ایسے حالات میں کھلاڑیوں کی حفاظت کی ضمانت کون دے گا۔ کھلاڑیوں کی حفاظت سب سے پہلی ترجیح ہونی چاہیے،سابق کپتان حنیف خان نے کہا کہحالیہ جنگ میں شکست کے بعد بھارت کے حالات اچھے نہیں، وہاں خوف پھیلا ہوا ہے، ایسی صورتحال میں پاکستان ہاکی ٹیم کو بھارت نہیں جانا چاہیے۔ بھارت میں سکیورٹی صورتحال اچھی نہیں ہے، بھارت پر بھروسہ نہیں کرنا چاہیے کیوں کہ اس بات کی کیا گارنٹی ہے کہ وہ پاکستانی کھلاڑیوں کی حفاطت کریں گے،سابق کپتان سمیع اللہ نے کہا کہ پی ایچ ایف کو کئی ماہ پہلے ہی اپنے میچز دوسرے مقام پر کرانے کا مطالبہ کردینا چاہئے تھا،لاس اینجلس اولمپکس 1984کے گولڈ میڈلسٹ ہاکی اولمپئن توقیر ڈار نے کہا کہ ہم کیسے سوچ سکتے ہیں کہ ہمارے کھلاڑی وہاں جائیں اور کھیلیں۔انہوں نے کہا کہ اگر کھلاڑی چلے بھی جاتے ہیں تو جو ماحول ان کو دیا جائے گا وہ ایک قید ہو گی اور قید میں کھلاڑی کیا پرفارم کریں گے۔ ایشیا کپ منتقل نہیں ہوتاتو پھر پاکستان کے میچز نیوٹرل وینیو پر کرائیں جائیں۔ سابق ہیڈ کوچ خواجہ جنید نے کہا کہ ایشیا کپ کیلئے بھارت جانے کیلئے حکومت جو فیصلہ کرے اس کے مطابق چلنا چاہیے، ہم اس وقت بھارت کے ساتھ حالت جنگ میں ہیں جو اب صورتحال ہے وہ اس سے پہلے کبھی نہیں تھی۔انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ کے لیے نیوٹرل وینیو ہی ترجیح ہونی چاہیے،پاکستان ہاکی فیڈریشن کو چاہیے کہ وہ ایشیا کپ میں اپنے میچز کے لیے نیوٹرل وینیو کا مطالبہ کرے، سابق کوچ سمیر حسین، انٹر نیشنل کھلاڑی محمد علی خان، قومی جونیئر ہاکی ٹیم کے سابق کوچ قمر ضیاء نے کہا کہپاکستان کے بغیر دنیا کی ہاکی ادھوری ہے، بہتر یہ ہوگا کہ پاکستان بھارت جانے کے بجائے یہ مطالبہ کردے کہ یہ ایشیا کپ نیوٹرل مقام پر کرایا جائے۔انہوں نے کہا کہ چین، ملائیشیا سمیت دوسرے ممالک سے بات کرکے ان کو قائل کیا جاسکتا ہے کہ بھارت ایک غیر محفوظ ملک ہے، وہاں ایونٹ نہیں ہونا چاہیے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات