کراچی ( اسٹاف رپورٹر) انڈر18ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کا فائنل اتوار کو چین میں پاکستان اور جاپان کے درمیان کھیلا جائیگا، تیسری پوزیشن کیلئے بنگلہ دیش اور ملائیشیا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگیں، ہفتے کو کھیلے گئے پوزیشن کے میچوں میںانڈونیشیا نے سری لنکا کوازبکستان نے میزبان چین کو چائینز تائپے کو قازقستان کو ناکامی سے دوچار کیا۔