29 C
Lahore
Monday, July 14, 2025
ہومقومی خبریںڈوگرہ راج کی بندوقیں اور بھارت کا تشدد دونوں ایک ہی ظلم...

ڈوگرہ راج کی بندوقیں اور بھارت کا تشدد دونوں ایک ہی ظلم کی مختلف شکلیں ہیں: محسن نقوی


وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی — فائل فوٹو 

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ڈوگرہ راج کی بندوقیں اور بھارت کا تشدد دونوں ایک ہی ظلم کی مختلف شکلیں ہیں۔

محسن نقوی نے یوم شہدائے کشمیر پر اپنے پیغام میں کہا کہ 13 جولائی 1931ء کو اپنے خون کا نذرانہ پیش کرنے والے کشمیریوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ اذان کے احترام میں گولیوں کا سامنا کرنے والے 22 کشمیری شہداء کی قربانی کو سلام، 13 جولائی 1931ء مظلوم کی زبان بند کرنے والے نظام کے خلاف حریتِ ضمیر کی پہلی گھنٹی تھی۔

وفاقی وزیرِ داخلہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں عقائد، شناخت اور رائے کو ریاستی طاقت سے کچلنا انسانی وقار کی تضحیک ہے۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ مودی سرکار بھی ڈوگرہ راج کی طرح کشمیریوں کے خلاف ظالمانہ اقدامات کر رہی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات