29 C
Lahore
Sunday, July 13, 2025
ہومغزہ لہو لہوچیف جسٹس آئندہ ہفتے کوئٹہ میں مقدمات سنیں گے، سپریم کورٹ ججز...

چیف جسٹس آئندہ ہفتے کوئٹہ میں مقدمات سنیں گے، سپریم کورٹ ججز روسٹر جاری



اسلام آباد:

سپریم کورٹ نے آئندہ ہفتے کا ججز روسٹر اور کاز لسٹ جاری کردی، سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے مقدمات کی سماعت کیلیے چار بینچز تشکیل دیے گئے ہیں۔

پرنسپل سیٹ اسلام آباد میں دو بینچز ،دو بینچز کوئٹہ رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کریں گے،چیف جسٹس پاکستان آئیندہ ہفتے کوئٹہ میں مقدمات کی سماعت کریں گے۔

کوئیٹہ رجسڑی میں بینچ ایک چیف جسٹس یحییٰ خان آفریدی اور جسٹس شکیل احمد پر مشتمل ہوگا،کوئٹہ رجسٹری بینچ دو جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل ہوگا۔

اسلام آباد میں جسٹس منصور علی شاہ جسٹس منیب اختر اور جسٹس عائشہ ملک پر مشتمل بینچ مقدمات سنے گا۔بینچ دو جسٹس سردار طارق اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل پر مشتمل ہوگا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات