30 C
Lahore
Sunday, July 13, 2025
ہومغزہ لہو لہوچند ماہ کے مہمان علی امین خود فارم 47 کے وزیراعلیٰ ہیں،...

چند ماہ کے مہمان علی امین خود فارم 47 کے وزیراعلیٰ ہیں، ترجمان جے یو آئی



پشاور:

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈا پور خود  فارم 47 کے وزیر اعلیٰ ہیں جو چند مہینوں کے مہمان ہیں۔

ترجمان جے یو آئی (ف) نے کہا کہ وزیر اعلیٰ باجوڑ جانے کے بجائے لاہور میں سیر سپاٹا کر رہے جو انتہائی شرمناک ہے، وزیر اعلیٰ اپنے سابق وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی کے اعتراف کے مطابق جعلی مینڈیٹ پر براجمان ہیں۔

صوبائی حکومت سر تا پاؤں کرپشن میں ڈوبی ہے، صوبائی خزانہ سے لاہور کا ٹور کرنے والوں سے پائی پائی کا حساب لیا جائے گا۔

ترجمان کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن کے حقیقت پر مبنی بیان نے وزیر اعلیٰ کی ڈرامہ بازی پر پانی پھیر دیا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات