پشاور:
ٹک ٹاک ،فیس بک اور انسٹا گرام سمیت دیگر سوشل میڈیا ایپس پر اسحلے کے ساتھ ویڈیوز بناکر اپلوڈ کرنا فیشن بننے لگا، کچھ عرصہ قبل پشاور پولیس کی جانب سے مہم چلائی گئی لیکن صرف پانچ روپے جرمانہ سے سوشل میڈیا پر فائرنگ کی ویڈیوز کرنے والے نوجوانوں کو پابند سلاسل بنانا پشاور پولیس کے لئے مشکل ہوگیا بلکہ اسحلے کی نمائش اور فائرنگ اب فیشن بننے لگا۔
پشاور پولیس کے ایس ایس پی کے مطابق اسحلہ نمائش کے خلاف مہم جاری ہے ان کے مطابق اسلحہ نمائش کی ویڈیوز سوش میڈیا پر وائرل کرنے، ہوائی فائرنگ سمیت دیگر جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاون مزید تیز کردیا گیا۔
ڈی ایس پی یکہ توت سرکل سعید الرحمن خان کی نگرانی میں تھانہ یکہ توت پولیس اور انچارج چوکی سائنس کالج ذیشان خان نے کارروائی کے دوران سوشل میڈیا پر اسلحہ نمائش میں ملوث ملزم کا سراغ لگا کر گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم نے اسلحہ نمائش کر کے ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی تھی، جس کے قبضے سے اسلحہ پستول بھی برآمد کرلیا گیا، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔
اس سلسلے میں سوشل میڈیا پر وائرل اسلحہ نمائش پر ڈی ایس پی یکہ توت سرکل سعید الرحمن خان کی زیر نگرانی تھانہ یکہ توت پولیس اور انچارج چوکی سائنس کالج ذیشان خان نے ملوث ملزم جمشید خان ولد دیدی گل سکنہ دیر کالونی کو گرفتار کرلیا، جس کے قبضے سے اسلحہ پستول بھی برآمد کرلیا گیا۔
اسی طرح ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق کوتوالی اور فقیر آباد ،پہاڑی پورہ کے علاقے میں بھی سوشل میڈیا پر اسحلے کی نمائش کرنے والے نوجوانوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔