28 C
Lahore
Monday, July 14, 2025
ہومقومی خبریںپشاور جرگے کا قبائل میں دہشتگردی کے واقعات اور ٹارگٹ کلنگ پر...

پشاور جرگے کا قبائل میں دہشتگردی کے واقعات اور ٹارگٹ کلنگ پر اظہارِ تشویش


—فوٹو بشکریہ فیس بک جے یو آئی 

پشاور میں جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف فاٹا کے زیرِ اہتمام گرینڈ قبائل جرگے میں مولانا فضل الرحمٰن نے شرکت کی۔

جرگے نے قبائل میں دہشت گردی کے واقعات اور ٹارگٹ کلنگ پر اظہارِ تشویش کرتے ہوئے امن کی بحالی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جرگے کے شرکاء نے قبائل میں جرگہ سسٹم کی بحالی کے لیے قائم کردہ کمیٹی پر تحفظات کا اظہار کیا۔

شرکاء نے کہا کہ قبائلی عوام کی نمائندگی اور ان کی رائے کے بغیر کوئی فیصلہ قبول نہیں ہو گا۔

جرگہ قبائل کے نقل مکانی کے فیصلے کو مسترد کرتا ہے اور منرل اینڈ مائنز بل کو ملکی اور قبائلی عوام کے مفاد کے خلاف قرار دیتا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات