کراچی(اسٹاف رپورٹر)آسٹریلیا میں ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستان شاہینز کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا، عرفان خان نیازی پاکستان شاہینز کی قیادت کریں گے۔ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے اسکواڈ میں عبدالصمد، احمد دانیال، فیصل اکرم، حیدر علی، معاذ صداقت، مہران ممتاز، خواجہ نافع، محمد غازی غوری (وکٹ کیپر) مبصر خان، سعد مسعود، محمد سلمان مرزا، شاہد عزیز، عبید شاہ اور یاسر خان بھی شامل ہیں، ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز 14 سے 24 اگست تک آسٹریلیا کے شہر ڈارون میں کھیلی جائے گی۔آسٹریلیا کے دورے میں غلام علی ہیڈ کوچ،سمیع اللہ نیازی بولنگ کوچ،منصور امجد فیلڈنگ کوچ،محمد ابراہیم اینالسٹ،محمد علیم فزیو تھراپسٹ ہوں گے۔14اگست کو پہلا میچ بنگلہ دیش اے کے خلاف ہوگا۔ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں شاہینز کا دوسرا میچ 16 اگست کو ٹی آئی او اسٹیڈیم میں اسکارچرز کے خلاف، تیسرا مقابلہ 18 اگست کو رینیگیڈز کے خلاف ہوگا۔ 19 اگست کو، شاہینز کا مقابلہ کنگس مین سے ہوگا ۔ایونٹ میں شاہینز کا پانچواں میچ اسٹرائیکرز کے خلاف ہوگا ۔چھٹا اور آخری میچ 22 اگست کو نیپال کے خلاف شیڈول ہے ۔