28 C
Lahore
Monday, July 14, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںوزیر داخلہ محسن نقوی تہران پہنچ گئے، ایرانی ہم منصب نے استقبال...

وزیر داخلہ محسن نقوی تہران پہنچ گئے، ایرانی ہم منصب نے استقبال کیا


—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

وزیرِ داخلہ محسن نقوی دورۂ ایران پر تہران پہنچ گئے۔ 

تہران سے ایرانی میڈیا کے مطابق مہر آباد ایئر پورٹ پہنچنے پر ایرانی وزیرِ داخلہ سکندر مومنی نے محسن نقوی کا استقبال کیا۔

 محسن نقوی اور ایرانی ہم منصب اسکندر مومنی کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاک ایران تعلقات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ایرانی وزیرِ داخلہ نے کہا کہ اپنے بھائی کو ایران آمد پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں، یقیناً آپ کا دورہ پاک ایران تعلقات کے فروغ میں معاون ثابت ہو گا۔

محسن نقوی نے کہا کہ ایران ہمارا برادر ہمسایہ ملک ہے، دو طرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتے ہیں، امید ہے پاک ایران اور عراق سہ ملکی کانفرنس سے زائرین کے مسائل کے حل میں مدد ملے گی۔

محسن نقوی نے اس موقع پر ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای اور صدر مسعود پزشکیان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کل تہران میں زائرین اور بارڈر ایشوز پر سہ ملکی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

زائرین، بارڈر اور دیگر متعلقہ مسائل کے حل کیلئے یہ کانفرنس پاکستان کی درخواست پر ہورہی ہے، سہ ملکی کانفرنس میں ایران اور عراق کے وزرائے داخلہ بھی شریک ہوں گے، 

 وزیرِ داخلہ محسن نقوی ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے بھی ملاقات کریں گے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات