30 C
Lahore
Sunday, July 13, 2025
ہومغزہ لہو لہوورلڈ چیمپئن انعام بٹ ریسلنگ فیڈریشن کے سیکریٹری منتخب

ورلڈ چیمپئن انعام بٹ ریسلنگ فیڈریشن کے سیکریٹری منتخب



لاہور:

پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے انتخابات میں اگلے چار سال کے لیے ارشد ستار صدر جبکہ ورلڈ چیمپئن ریسلر انعام بٹ بلا مقابلہ سیکرٹری منتخب ہوگئے۔

سابق سیکرٹری محمد ریاض اب خزانچی کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ نوید افضل سینئر نائب صدر، رانا امجد اقبال اور انور حسین نائب صدور بن گئے۔

پہلی بار فیڈریشن میں ویمن ونگ کو نمائندگی دی گئی ہے اور ڈاکٹر حفصہ شعیب کونائب صدر چنا گیا ہے، منظور احمد خان کاکڑ ایسوسی ایٹ سیکرٹری منتخب ہوئے ہیں۔

لیڈی ممبران میں حمیرا لطیف اور ظل نورین شامل ہیں، میاں مختار احمد، اصغر گل، اویس اکبر اور نیامت اللہ کو ایگزیکٹو کونسل ممبر لیا گیا ہے۔

نومنتخب صدر چوہدری ارشد ستار اور سیکرٹری انعام بٹ کا کہنا تھا کہ پاکستان ریسلنگ کو مزید آگے لے جانے کے لیے اقدامات اولین ترجیح ہیں۔

سیکرٹری انعام بٹ نے کہا کہ فیڈریشن میں ذمہ داریاں ملنا ایک اعزاز ہے، کوشش ہوگی کہ ریسلرز کو درپیش مسائل کو حل کرنے کے ساتھ کھیل کے فروغ کے لیے اقدامات کریں۔

 انہوں نے کہا کہ سیکرٹری بننے کا مطلب یہ نہیں ریسلنگ کو خیرباد کہہ دوں، انٹرنیشنل مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی جاری رہے گی۔

ویمن ونگ کی انچارچ ڈاکٹر حفصہ شعیب نے ویمنز ریسلرز کوبھی  سامنے لانے کا اعلان کیا، ان کا کہنا تھا کہ مردوں کے ساتھ ویمنز ریسلرز کو بھی  پاکستان کی نمائندگی کا موقع دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ویمن ریسلرز کو تیار کرنے کے لیے ایونٹس کی پلاننگ کی گئی ہے، جلد ویمنز ریسلرز بھی میڈلز لے کر پاکستان کا پرچم بلند کرتی نظر آئیں گی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات