معروف اور باصلاحیت اداکارہ، مصورہ اور سوشل میڈیا اسٹار نیمل خاور خان جلد ہی پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں واپسی کر رہی ہیں۔
اداکارہ نے شادی اور ماں بننے کے بعد شوبز سے بریک لے لیا تھا، تاہم اب وہ ایک بڑے پراجیکٹ کے ساتھ دوبارہ اسکرین پر جلوہ گر ہونے جا رہی ہیں۔
نیمل خاور نے اپنی شاندار اداکاری کا مظاہرہ فلم اور ڈراموں میں کیا، جس میں ان کے فن کو خوب سراہا گیا، ان کے انسٹاگرام پر 36 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں، جو ان کی واپسی کے شدت سے منتظر تھے۔
سوشل میڈیا پر گردش کرتی خبروں کے مطابق نیمل خاور اپنے شوہر حمزہ علی عباسی کے ساتھ نجی ٹی وی کے ایک ڈرامے میں جلوہ گر ہوں گی۔
کچھ رپورٹس کے مطابق حبا بخاری کو اس ڈرامے سے ریپلیس کیا گیا ہے، جس پر سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے۔
نیمل اور حمزہ کی ایک ساتھ اسکرین پر واپسی کی خبر نے مداحوں کو پرجوش کر دیا ہے، ایک صارف نے لکھا واہ! حمزہ اور نیمل ساتھ ایک خواب کی تعبیر ہے، ایک اور صارف نے حیرانی سے پوچھا کہ کیا یہ خبر واقعی سچ ہے؟ جبکہ کسی نے حیرت کا اظہار کیا کہ حبا بخاری کو ریپلیس کر دیا گیا؟ حیرت کی بات ہے!