28 C
Lahore
Monday, July 14, 2025
ہومقومی خبریںمولانا طارق جمیل کی ملائیشیا میں مفتی مینک سے ملاقات

مولانا طارق جمیل کی ملائیشیا میں مفتی مینک سے ملاقات


مولانا طارق جمیل—فوٹو بشکریہ ایکس

معروف عالمِ دین مولانا طارق جمیل کی ملائیشیا میں زمبابوے کے مفتی اعظم مفتی اسماعیل مینک سے ملاقات ہوئی ہے۔

ملائیشیا میں ہونے والی 2 روزہ  گلوبل مسلم سمٹ میں طارق جمیل کی مفتی مینک سے ملاقات ہوئی، جس کی تصاویر انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر شیئر کی ہیں۔

اس حوالے سے اپنے پیغام میں مولانا طارق جمیل نے کہا ہے کہ سمٹ کے دوران مجھے معروف اسلامی اسکالر مفتی اسماعیل مینک سے ملاقات کا شرف حاصل ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ یہ ملاقات روحانیت، محبت اور اُمتِ مسلمہ کی بھلائی کے لیے کی جانے والی یاد دہانیوں سے بھرپور تھی۔

مولانا طارق جمیل نے مزید کہا کہ سمٹ کے دوران میں نے ایک ایسی شخصیت سے گفتگو کی جو اسلام کی خدمت کے لیے خود کو وقف کر چکی ہے، ہماری بات چیت ناصرف ایک دوسرے کے لیے محبت و احترام پر مبنی تھی، بلکہ امت کے اتحاد اور فلاح کے لیے بھی گہری فکر کا اظہار کیا گیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایسے لمحات روحانی تقویت کا ذریعہ بنتے ہیں اور یہ احساس دلاتے ہیں کہ دنیا بھر میں ایسے کئی دل اب بھی اسلام کی روشنی سے منور ہیں، الحمد للّٰہ! اللّٰہ تعالیٰ ایسی ملاقاتوں کو باعثِ خیر و برکت بنائے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات