سانگھڑ کے علاقے چوٹیاروں میں مسلح ڈاکو باڑے سے 14 بھینسیں لے کر فرار ہوگئے۔
متاثرہ افراد کا بتانا ہے کہ مسلح افراد نے مزدوروں کو یرغمال بنایا اور تمام بھینسیں گاڑی میں ڈال کر لے گئے۔
پولیس کی جانب سے واردات کی تحقیقات جاری ہیں۔
اس سے قبل گھوٹکی میں بھی ایسا ہی واقعہ سامنے آیا تھا جہاں گاؤں سائيں ڈنو میں ڈاکو 20 سے زائد بھینسیں لے گئے تھے۔