32 C
Lahore
Sunday, July 13, 2025
ہومانٹرٹینمنٹمحمد احمد کی پروڈکشن ہاؤسز پر تنقید

محمد احمد کی پروڈکشن ہاؤسز پر تنقید


—فائل فوٹو

سینئر اداکار، ہدایت کار اور مصنف محمد احمد نے پاکستانی شوبز انڈسٹری کے ایک مسئلے پر کھل کر بات کی ہے۔

 انہوں نے پروڈکشن ہاؤسز کی غیر پیشہ ورانہ روش، تاخیر سے ادائیگیوں اور فنکاروں کی تذلیل پر شدید تنقید کی ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے۔

حال ہی میں انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ شوبز کی چمکتی دنیا کے پیچھے کتنا استحصال، ناانصافی اور بے حسی چھپی ہوئی ہے۔

اپنے بیان میں محمد احمد نے کہا کہ پاکستان میں چند ایک پروڈکشن ہاؤسز کے علاوہ باقی سب انتہائی غیر پیشہ ور ہیں، فنکاروں کو ان سے اپنی جائز محنت کی کمائی لینے کے لیے منتیں کرنی پڑتی ہیں، جیسے وہ کوئی بھکاری ہوں، یہ وہ سطح ہے جس تک یہ لوگ گر چکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ فنکار کو یہ کیوں بتانا پڑے کہ وہ مالی مسائل سے گزر رہا ہے؟ کیا اسے اپنی تنخواہ لینے کے لیے ترسنا پڑے گا؟

یہ پہلا موقع نہیں کہ کسی سینئر نے اس موضوع پر آواز اٹھائی ہو، اس سے قبل معروف ہدایت کارہ مہرین جبّار نے بھی تاخیر سے ادائیگی کے مسئلے پر روشنی ڈالی تھی، محمد احمد کے بیان نے ایک بار پھر اس نظام کی خامیوں کو بے نقاب کر دیا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات