32 C
Lahore
Sunday, July 13, 2025
ہومقومی خبریںماں نے 2 بچوں سمیت ٹرین کے نیچے آ کر خودکشی کرلی

ماں نے 2 بچوں سمیت ٹرین کے نیچے آ کر خودکشی کرلی


—فائل فوٹو

ساہیوال میں ریلوے پھاٹک کے قریب ایک خاتون نے 2 بچوں سمیت ٹرین کے نیچے آ کر خودکشی کر لی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق خودکشی کرنے والی خاتون اور دونوں بچوں کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی، تینوں لاشیں ٹیچنگ اسپتال منتقل کردی گئی ہیں.

دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ غالب امکان ہے کہ خاتون ان دونوں بچوں کی ماں ہے جس نے حالات سے تنگ آ کر خودکشی کی۔

پولیس حکام نے کہا کہ خاتون اور بچوں کی شناخت کے لیے اِرد گرد کی آبادیوں میں مساجد میں اعلانات کرائے جا رہے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات