31 C
Lahore
Sunday, July 13, 2025
ہومقومی خبریںفیصلہ ہوا ہے پنجاب سمیت ہر صوبے سے تحریک میں لوگ نکلیں...

فیصلہ ہوا ہے پنجاب سمیت ہر صوبے سے تحریک میں لوگ نکلیں گے، علی محمد خان


علی محمد خان : فائل فوٹو 

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا ہے کہ فیصلہ ہوا ہے پنجاب سمیت ہر صوبے سے تحریک میں لوگ نکلیں گے، ہر چھوٹے بڑے شہر سے کارکنوں کو متحرک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

رائیونڈ روڈ پر فارم ہاؤس میں تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے مشترکہ اجلاس کے بعد  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ لاہور سے تحریک نے ہی بانی پی ٹی آئی کو وزیر اعظم بنایا، اب بھی تحریک کی تیاری یہاں سے کی جا رہی ہے، اس لیے اجلاس رکھا کہ آوازیں جاتی امرا میں سنائی دیتی رہیں۔

اس سے قبل وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا قافلہ رائیونڈ روڈ پر فارم ہاؤس پہنچا تھا۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور دیگر رہنما بھی فارم ہاؤس پہنچے۔ 

فارم ہاؤس میں بیرسٹر گوہر اور علی امین کی زیر صدارت پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں تحریک انصاف کی احتجاجی تحریک کے لائحہ عمل پر مشاورت کی گئی، جس کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔

پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے فیصلوں سے کل بذریعہ پریس کانفرنس آگاہ کیا جائے گا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات