علیزے شاہ نے شادی شدہ مرد اداکاروں پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ نکاح کی انگوٹھی کو زیور سمجھتے ہیں۔
پاکستانی اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ایسا بیان دیا ہے جس نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے۔
علیزے شاہ نے کہا کہ اپنی شادی کی انگوٹھی کو صرف ایک زیور سمجھنے والے مرد اداکاروں کی تعداد آدھی سے بھی زیادہ ہے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ میں اس بارے میں زیادہ کچھ نہیں کہوں گی، کیونکہ یہ میرا مسئلہ نہیں ہے۔
علیزے شاہ کے اس بیان نے سوشل میڈیا پر بحث چھیڑ دی ہے، کچھ صارفین ان کی بے باکی کو سراہ رہے ہیں تو کچھ کا کہنا ہے کہ ایسی باتوں سے انڈسٹری کا ماحول خراب ہوتا ہے، کئی مداح یہ جاننے کے لیے بے چین ہیں کہ علیزے کا اشارہ کن اداکاروں کی جانب تھا۔