مقبوضہ کشمیرمیں 13 جولائی 1931 کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے یوم شہدائے کشمیر منایا جا رہا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کُل جماعتی حریت کانفرنس کی اپیل پر یومِ شہدائے کشمیر پر مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال کی گئی۔
کُل جماعتی حریت کانفرنس نے آج سری نگر کے شہدائے قبرستان کی طرف مارچ کی کال بھی دی ہے۔
میر واعظ عمر فاروق نے 13 جولائی 1931ء کے شہدائے کشمیر کو شاندار خراجِ عقیدت پیش کیا۔
میر واعظ عمر فاروق نے کہا کہ 13 جولائی کے شہدا نے ظالمانہ اور امتیازی حکمرانی کے خلاف اپنی جانیں قربان کیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ شہدائے کشمیر نے کشمیری عوام کے بنیادی حقوق کے حصول کے لیے جانوں کی قربانی دی۔
میر واعظ عمر فاروق نے کہا کہ 13 جولائی کے شہداء کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں جو ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔