اسپورٹس بورڈ کے نوٹس پر نیٹ بال فیڈریشن کے سربراہ مدثر آرائیں کا کہنا ہے کہ میں سمجھتا ہوں پاکستان اسپورٹس بورڈ کو کچھ غلط فہمی ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ایشین چیمپئن شپ کےپلیٹ ڈویژن میں تھا، جس نے سارے میچ جیت کر پہلی پوزیشن لی، پلیٹ ڈویژن اور کپ ڈویژن دونوں فاتح ٹیموں کو ٹرافی اور میڈلز ملے ہیں۔
مدثر آرائیں نے کہا کہ ایونٹ میں پلیئرز نے کافی محنت کی اور بہت جذبے سے کھیلا، چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے کوئی گرانٹ نہیں ملی تھی جس کا میں نے ذکر کیا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہو سکتا ہے کہ میری اس بات کا ذکر کرنے پر پی ایس بی کو غصہ آیا ہو، پاکستان نے ایشین چیمپئن شپ کے پلیٹ ڈویژن میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔
سربراہ نیٹ بال فیڈریشن نے یہ بھی کہا کہ پریس کانفرنس میں جلد تمام حقائق سامنے لائیں گے، پاکستان نے پلیٹ ڈویژن جیت کر اگلے ایونٹ کے کپ ڈویژن کے لیے بھی کوالیفائی کیا ہے۔