لاہور:
جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے حکمران جماعتوں کی جانب سے انتخابی مہم کے دوران کیے گئے وعدوں اور دعوؤں کی یاد دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ حکمرانوں کے عوام کو مفت بجلی فراہم کرنے کے دعوے کہاں گئے۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر حکومتی پارٹیوں کے رہنماؤں کی انتخابی مہم کے دوران 300 یونٹ تک بجلی مفت کرنے کے دعوؤں کی ویڈیو جاری کی اور سوال کیا کہ اقتدار میں ڈیڑھ برس گزارنے کے باوجود عوام سے کیے گئے وعدوں کا کیا بنا؟۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکمرانوں کے عوام کو مفت بجلی فراہم کرنے کے دعوے کہاں گئے، مہنگی ترین بجلی نے معیشت کا پہیہ جام اور عوام کا جینا محال کردیا ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ فائدے میں صرف حکمران اور شوگرمل مافیا ہے، حکمران طبقہ کے علاوہ عوام، کسان اور صنعت کار سب خسارے میں ہیں۔