32 C
Lahore
Sunday, July 13, 2025
ہومانٹرٹینمنٹحمیرا اصغر کی موت کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم

حمیرا اصغر کی موت کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم


—فائل فوٹو

اداکارہ حمیرا اصغر کی موت کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایس پی کلفٹن عمران جاگیرانی تحقیقاتی کمیٹی کی سربراہی کریں گے۔ 

کمیٹی میں ایس ڈی پی او ڈیفنس، اے ایس پی، ایس ایچ او گزری اور دیگر بھی شامل ہیں۔

ٹیم اداکارہ حمیرا اصغر کی موت، حادثہ، خودکشی یا قتل سے متعلق شواہد جمع کرے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ٹیم روزانہ کی بنیاد پر ایس ایس پی ساؤتھ کو تفتیش سے متعلق آگاہ کرے گی۔

 واضح رہے کہ اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 میں ایک فلیٹ سے ملی تھی، وہ گزشتہ 7 سال سے اس کرائے کے فلیٹ میں مقیم تھیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات