اداکارہ حمیرا اصغر کی تنہائی میں موت پر فضا علی کا جذباتی ردعمل سامنے آگیا۔
فضا علی نے اپنے ویڈیو پیغام میں روتے ہوئے کہا کہ ایک لڑکی اکیلے کیسے مر سکتی ہے؟ اُس کے اپنے کیوں اُس سے منہ موڑ گئے؟ اسلام ہمیں کہتا ہے کہ اپنے عزیزوں کا خیال رکھو، اُن پر نظر رکھو۔
انہوں نے مزید کہا کہ والدین کو اپنے بچوں کی خواہشات کو سمجھنا چاہیے اور اگر کوئی بیٹی شوبز میں کام کرنا چاہتی ہے تو اُس کا ساتھ دینا چاہیے نہ کہ اُسے صرف سماجی دباؤ کی وجہ سے گھر سے نکال دینا چاہیے۔
فضا علی کا کہنا تھا کہ حمیرا کے والدین نے سماج کو خوش کرنے کے لیے اپنی بیٹی سے تعلق ختم کیا، جس کا نتیجہ اُس کی اکیلی موت کی صورت میں سامنے آیا۔