28 C
Lahore
Monday, July 14, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںجنگی جنون میں مبتلا بھارت کے میانمار میں ڈرون حملے

جنگی جنون میں مبتلا بھارت کے میانمار میں ڈرون حملے


جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے اپنے پڑوسی ملک کی خود مختاری اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے میانمار میں ڈرون حملے کر دیے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارتی علیحدگی پسند تنظیم یونائیٹڈ لبریشن فرنٹ آف آسام (اُلفا) نے اعلان کیا ہے کہ بھارتی فوج نے سرحد پار میانمار میں تنظیم کے کیمپ پر ڈرون حملے کیے ہیں۔

بھارتی تنظیم الفا کا کہنا ہے کہ بھارت نے میانمار میں ڈرون حملہ کر کے ہمارے 3 کمانڈروں اور 20 ارکان کو ہلاک کر دیا۔

یونائیٹڈ لبریشن فرنٹ آف آسام بھارتی ریاست آسام کی آزادی کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔

تنظیم کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے حملوں میں اسرائیلی ساختہ ڈیڑھ سو ڈرون استعمال کیے، بھارتی فوج اروناچل پردیش کے کیمپوں سے حملے کر رہی ہے۔

اُلفا گروپ نے اعلان کیا ہے کہ بھارتی فوج کے وحشیانہ حملوں کا بدلہ ضرور لیں گے۔

دوسری جانب بھارتی وزارتِ دفاع نے میانمار پر ڈرون حملے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میانمار میں ڈرون اور میزائل حملوں کی کوئی اطلاعات نہیں ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات