29 C
Lahore
Sunday, July 13, 2025
ہومغزہ لہو لہوبہت سارے سوالات کے جواب آنیوالے دنوں اور مہینوں میں ملیں گے

بہت سارے سوالات کے جواب آنیوالے دنوں اور مہینوں میں ملیں گے



اسلام آباد:

تجزیہ کار شہباز رانا کا کہنا ہے کہ پوری دنیا کسی آرڈر کے تحت چلتی ہے، آج کل جس طرح کا گلوبل نظام چل رہا ہے اس میں آرڈر کی اتنی بات نہیں ہوتی، فورس اور اسٹرینتھ کی زیادہ بات ہوتی ہے، قومیں دوسری قوموں کو دھونس کا نشانہ بنا رہی ہیں۔ 

ایکسپریس نیوز کے پروگرام دی ریویو میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ لیکن اس کے باوجود بھی بھارت نے جنگ میں جس طریقے سے ری ایکٹ کیا تھا، آج سے دو ماہ پہلے پاکستان ایسا ملک تو نہیں تھا کہ کوئی بھی کہیں سے بھی اٹھ کہ اٹیک کر دے اور اس کا جواب لیے بغیر واپس چلا جائے، یہ ہو نہیں سکتا تھا، اس کے بعد جب آج ہم بات کر رہے ہیں کہ کچھ پالیسی چوائسز کو ریویو کرنے کی ضرورت ہے، کیا ہماری وہی ڈیفنس اور فارن پالیسیاں ہیں؟کیا ہماری وہی اکنامک پالیسیاں ہیں؟ کیا پاکستان نے کوئی سبق سیکھا ہے؟ بہت سارے سوالات کے جوابات آنیوالے دنوں اور مہینوں میں ملیں گے۔ 

تجزیہ کار کامران یوسف کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان چار روزہ جنگ ہوئے دوماہ سے زیادہ کا عرصہ مکمل ہو گیا، بھارت آج بھی اس حوالے سے وضاحتیں دے رہا ہے ، پاکستان نے جس طرح فوجی محاذ اور سفارتی سطح پر جواب دیا ، چیلنجز کے باوجود پاکستان خطے میں قابل ذکر طاقت ہے۔ 

سابق وزیر دفاع خرم دستگیر خان نے کہا کہ پاکستان نے کئی گنا بڑے دشمن کو پسپاکر دیا، پاکستان کی دفاعی صلاحیت ،دانش ، پاکستان کی شفافیت کو پوری دنیا نے تسلیم کر لیا ہے۔

ماہر سکیورٹی امور سجاد حیدر نے کہا کہ گذشتہ کئی سالوں سے بھارت کا مین اسٹریم میڈیا ہے، جہاں خاص طور پر پاکستان کی بات آتی ہے، اس کے حوالے سے وہ حکومت کی لائن اختیار کرتا ہے، ان کی کوشش ہوتی ہے کہ پاکستان کو سفارتی طور پر تنہاکریں اور فوجی اعتبار سے بھی دھول چٹائیں لیکن اس دفعہ پاکستان کو دھول چٹاتے چٹاتے 6 اور 7مئی کی درمیانی رات ان کے اپنے طیارے دھول چاٹ گئے، جنگ میں ہمارے میڈیا نے بہتر ین کارکردگی دکھائی ، چار دن کی جنگ میں بھارت نے بھی سبق سیکھے، اگلی دفعہ جب وہ وار کریں گے، تو یہ جو چارروزہ لڑائی تھی اس کو مدنظر رکھتے ہوئے کریں گے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات