31 C
Lahore
Sunday, July 13, 2025
ہومغزہ لہو لہوبھارتی مسلمانوں کو جبری جلا وطن کیا جا رہا ہے، واشنگٹن پوسٹ

بھارتی مسلمانوں کو جبری جلا وطن کیا جا رہا ہے، واشنگٹن پوسٹ



NEW DELHI:

بھارت میں بی جے پی کی مسلم کش انسانیت سوز پالیسیوں کے حوالے سے واشنگٹن پوسٹ کی چشم کشا رپورٹ میں ہولناک انکشافات سامنے آگئے،مودی سرکاروحشی ہتھکنڈوں سے مسلمانوں کو ایک سازش کے تحت بے وطن کرنے اور جسمانی و نفسیاتی تشدد کا نشانہ بنانے میں ملوث ہے۔ مسلمانوں کو کو کھلے عام درانداز قرار دے کر نشانہ بنایا جا رہا۔

گجرات کے وزیر داخلہ ہرش سانگھوی نے کہا ہم ہر ایک درانداز کو تلاش کریں گے۔ مسلمان شہریوں کو ان کی شہریت کے باوجود بے وطن کیا جا رہا ہے۔

جیسے احمد آباد کے چاندولا جھیل میں بڑے پیمانے پر مسلمانوں کو گرفتار کیا گیا۔ گجرات میں پیدا ہونے والے اور رجسٹرڈ ووٹر حسن شاہ کو زبردستی بنگلہ دیش میں پھینک دیا گیا۔ اس کے پاس شناختی کارڈ اور نکاح نامہ بھی تھا جسے پولیس نے زبردستی ضبط کرلیا۔

ایک مسلمان عبدالرحمان کو پولیس نے چار بجے صبح بغیر وارنٹ کے اٹھایا اور 15 دن تک انہیں چمڑے کی بیلٹ سے مارا گیا اور زبردستی بنگلہ دیش بھیج دیا گیا، شناختی دستاویز بھی چھین لیں۔ انہیں تین دن تک لوہے کی چھڑیوں سے مارا پیٹا گیا۔

دیگر کئی افراد کے شناختی کاغذات کو جعلی قرار دے کر پھاڑ دیا گیا۔ 1,880 افراد کو مئی اور جولائی 2025 کے درمیان بنگلہ دیش میں پھینک دیا گیا۔ 110 افراد کو بنگلہ دیش نے غلط طور پر دیے گئے بھارتی شہری شناخت کرکے واپس بھیج دیا۔

یہ عمل اقوام متحدہ کے متعلقہ کنونشن کی خلاف ورزی ہے۔ بھارت نے یہ اقدامات بغیر کسی ڈیپورٹیشن معاہدے، عدالتی کارروائی یا بین الاقوامی رضامندی کے کیے۔

پہلگام حملے کے بعد ایسی کارروائیوں میں شدت آئی ہے۔ مودی سرکار نے صرف احمد آباد میں 12500سے زیادہ گھروں کو مسمار کرکے ہزاروں افراد کو بے گھر کردیا۔ تمام غیر انسانی اقدامات میں مودی حکومت، عدلیہ اور ریاستی اداروں کا گھناؤنا گٹھ جوڑ ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات