31 C
Lahore
Sunday, July 13, 2025
ہومقومی خبریںایدھی سینٹرز میں 106 یتیموں کو رجسٹر کیا گیا: ترجمان نادرا

ایدھی سینٹرز میں 106 یتیموں کو رجسٹر کیا گیا: ترجمان نادرا


—فائل فوٹو

نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے ایدھی فاؤنڈیشن میں یتیم و لاوارث افراد کی رجسٹریشن مہم کے دوران مختلف سینٹرز میں کل 106 یتیموں کو رجسٹر کیا گیا۔

ترجمان نادرا کے مطابق ایدھی فاؤنڈیشن کے تعاون سے مہم 8 سے11 جولائی تک کامیابی سے جاری رہی۔

مختلف ایدھی سینٹرز میں کل 106 یتیموں کورجسٹرڈ کیا گیا، جن میں 46 نابالغ، 31 لڑکیاں اور 29 لڑکے شامل ہیں۔

ترجمان کے مطابق رجسٹریشن کا مقصد قانونی شناخت کے بعد سماجی و اقتصادی حقوق تک رسائی ہے۔

نادرا ڈائریکٹر جنرل کراچی نے آپریشنز کا جائزہ لینے کے لیے رجسٹریشن سائٹ کا دورہ کیا اور ایدھی حکام سے مستقبل میں تعاون پر تبادلۂ خیال کیا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات