وفاقی وزیرِ امور کشمیر امیر مقام نے اتوار کو گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی سے پشاور میں ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران صوبے کی امن و امان کی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر سینیٹ کے انتخابات اور اپوزیشن کی حکمتِ عملی پر غور بھی کیا گیا۔
ملاقات میں اراکینِ اسمبلی سے رابطوں کے حوالے سے بھی غور کیا گیا۔