33 C
Lahore
Sunday, July 13, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںاسرائیلی فوج کے حملے جاری، 110 فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج کے حملے جاری، 110 فلسطینی شہید


—فائل فوٹو

غزہ میں اسرائیلی فوج نے 110 فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق قطر میں ہونے والے مذکارات پر کوئی پیشرفت سامنے نہیں آسکی، تاہم اسرائیلی افواج کی جانب سے رفح میں امداد لیے آنے والے نہتے فلسطینیوں کو غزہ ہیومینی ٹیرین فاؤنڈیشن(جی ایچ ایف) کے باہر گولیوں کا نشانہ بنایا گیا۔

رفح میں بچ جانے والے ایک فلسطینی نے بتایا ہے کہ اسرائیلی فوج نے السکوش کے علاقے جی ایچ ایف کے سامنے امداد کے منتظر افراد پر سیدھی گولیاں چلا دیں۔

غزہ میں ڈاکٹروں کے مطابق مئی میں 800 فلسطینی جی ایچ ایف امدادی پوائنٹس پر شہید کیے گئے جبکہ وہاں 5 ہزار افراد زخمی بھی ہوئے۔

 الاقصیٰ اسپتال کے ترجمان خلیل دگران نے امدادی مراکز کے باہر گولیوں کا نشانہ بنے والے فلسطینوں کے بارے تفصیلات میں بتایا ہے کہ ان میں اکثریت کے سروں اور ٹانگوں پر گولیاں لگی ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات