اسنوکر چیمپئن شپ میں محمد آصف اور شاہد آفتاب نے میچز جیت لیے۔
محمد آصف ، شاہد آفتاب آئی بی ایس ایف ماسٹر اسنوکر چیمپئن شپ کے اگلے مرحلے میں پہنچ گئے۔
بحرین میں کھیلی جانے والی چیمپئن شپ میں آئی بی یس ایف ورلڈ ماسٹر، انڈر 17، انڈر 21 اور مینز سکس ریڈ اسنوکر میچز 24 جولائی تک کھیلے جائیں گے۔
ماسٹرز اسنوکر کے پہلے روز محمد آصف نے کھیلے جانے والے اپنے دونوں میچز جیت لیے۔
پہلے میچ میں انہوں نے عمان کے حاتم بن علی کو اور آئر لینڈ کے جے چوپڑا کو ہرایا جبکہ شاہد آفتاب نے مصر کے محمد نوویئر کو زیر کیا۔