33 C
Lahore
Saturday, July 12, 2025
ہومغزہ لہو لہو9  مئی کیسز: فوجی عدالت سے سزایافتہ ملزمان کی سزاؤں کیخلاف درخواستوں...

9  مئی کیسز: فوجی عدالت سے سزایافتہ ملزمان کی سزاؤں کیخلاف درخواستوں کا حکمنامہ جاری


9 اور 10 مئی توڑ پھوڑ میں ملٹری کورٹ سے سزایافتہ ملزمان کی سزاؤں کے خلاف دائر درخواستوں کے حوالے سے پشاور ہائیکورٹ نے چھ صفحات پر مشتمل حکم نامہ جاری کردیا۔

عدالت نے وفاقی و صوبائی حکومت، سیکرٹری ڈیفنس، فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کو نوٹس جاری کردیا، حکم میں کہا گیا کہ متعلقہ فریقین درخواست گزاروں کو ملٹری کورٹ فیصلوں اور کاروائی کا مکمل ریکارڈ فراہم کریں،  درخواست گزاروں کے مطابق انہیں صفائی کا موقع نہیں دیا گیا۔

حکمنامے میں کہا گیا کہ  درخواست گزاروں کو ملٹری کورٹ فیصلوں اور عدالتی کاروائی کا ریکارڈ بھی فراہم نہیں کیا گیا۔

وکیل درخواست گزار بیرسٹر عامر خان چمکنی نے کہا کہ پشاور۔ نو اور دس مئی کو توڑ پھوڑ میں ملٹری کورٹ نے ملزمان کو سزائیں سنائی ہے، موجودہ 13 میں سے 9 کا تعلق بنوں دو کا تعلق چکدرہ اور دو تعلق لوئر دیر سے ہے،  پشاور۔ ملٹری کورٹ نے درخواست گزاروں کو دس، چار اور دو سال کی سزائیں سنائی ہے۔

عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کردیے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات