گلگت بلتستان کے علاقے تانگیر میں کالے ریچھ پر تشدد کی ویڈیو سامنے آئی ہے، ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی۔
تانگیر میں کالے ریچھ کے غیر قانونی شکار پر وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق ملک نے نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ جنگلی حیات کے خلاف پرتشدد اقدامات ناقابلِ قبول ہیں۔
ڈاکٹر مصدق ملک نے وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان کے ساتھ رابطہ کرتے ہوئے بروقت اقدامات یقینی بنانے کا عزم کیا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے قوانین کا سختی سے نفاذ کیا جائے گا۔
اعلامیے کے مطابق ریچھ پر تشدد کے ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی، وزیر موسمیاتی تبدیلی نے وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈز کو فوری اور مؤثر اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔