29 C
Lahore
Sunday, July 13, 2025
ہومغزہ لہو لہوکراچی کے بجائے جدہ پہنچنے والے مسافر نے ایئرلائن کیخلاف ہرجانے کا...

کراچی کے بجائے جدہ پہنچنے والے مسافر نے ایئرلائن کیخلاف ہرجانے کا مقدمہ کردیا


کراچی کے بجائےسعودی عرب پہنچنے والے مسافرنے نجی ملکی ائیرلائن انتظامیہ کو لیگل نوٹس بھیج دیا۔

لاہورسے کراچی آنے والی نجی ایئرلائن کے مسافرکو جدہ پہنچانے کے تناظرمیں متاثرہ مسافرشاہ زین نامی مسافرنے ایئرسیال انتظامیہ کو سندھ کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ 2014 کی خلاف ورزی کے تحت نوٹس بھیج دیا۔

قانونی نوٹس میں مسافرنے ائیرلائن سےسفری اخراجات سمیت جواب طلب کرلیا۔ مسافرکےمطابق ایئرلائن کی سنگین غفلت سےسعودی عرب میں پریشانی کا سامنا ہوا،7جولائی 2025کو ایئرلائنز کی جانب سےلاپرواہی برتتے ہوئے لاہورسے کراچی کے بجائے جدہ پہنچا دیا گیا۔

لیگل نوٹس کے متن کے مطابق بغیردستاویز پہنچںے پرسعودی امیگریشن اتھارٹیز کی پوچھ کچھ سے پریشان کن صورتحال کا سامنارہا۔

ایئرلائن کی غلطی کے باعث اضافی سفری اخراجات برداشت کرنے پرمجبورکیا گیا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات