34 C
Lahore
Saturday, July 12, 2025
ہومجرم و سزاکراچی: والد کے انتقال پر سعودیہ سے آئے نوجوان کو ڈکیتی مزاحمت...

کراچی: والد کے انتقال پر سعودیہ سے آئے نوجوان کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کرنے والا ایک ڈاکو گرفتار



کراچی:

ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس نے اورنگی ٹاؤن میں سعودیہ سے والد کے انتقال پر آنے والے نوجوان جبران کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کرنے والے سفاک ڈاکو کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ڈاکو پرویز نے 2 روز قبل 25 سالہ جبران کو ڈکیتی کے دوران فائرنگ کر کے قتل کیا تھا جبکہ نوجوان اپنے والد کے انتقال کے باعث سعودی عرب سے آیا ہوا تھا، جمعرات کی شب بھی ملزم کی فائرنگ سے ڈھائی سالہ بچہ معاویہ شدید زخمی ہوا تھا جسے بچے کے والد راحیل نے بھی شناخت کرلیا ہے۔

یہ پڑھیں: کراچی: والد کی تدفین پر سعودی عرب سے آنے والا نوجوان ڈکیتی مزاحمت پر قتل

گرفتار ڈکیت نے ابتدائی تحقیقات میں متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے جبکہ پولیس ملزم سے اس کے دیگر ساتھیوں کے بارے میں مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات