29 C
Lahore
Sunday, July 13, 2025
ہومقومی خبریںپی ٹی آئی وزیرِاعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کو ہٹائے: جے...

پی ٹی آئی وزیرِاعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کو ہٹائے: جے یو آئی


جے یو آئی ف کے سینیٹر کامران مرتضیٰ اور وزیرِ اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور—فائل فوٹوز

جے یو آئی کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے مولانا فضل الرحمٰن کے پی ٹی آئی میں اندرونی تبدیلی والے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی علی امین کو وزیرِاعلیٰ کے عہدے سے ہٹاکر کسی اور کو لائے تو خیر مقدم کریں گے۔

’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں بات کرتے ہوئے رہنما جے یو آئی ف سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ علی امین گنڈاپور ہماری جماعت کے لیے ناپسندیدہ شخصیت ہیں، اگر پی ٹی آئی خود ان کی تبدیلی کا فیصلہ کر کے کسی اور کو سامنے لائے تو جے یو آئی حمایت کرے گی۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم کسی حکومت کو گرانا نہیں چاہتے، علی امین گنڈاپور کے حوالے سے ہمارے تحفظات رہے ہیں، وہ نامناسب زبان استعمال کرتے ہیں اور ان کا رویہ بھی نامناسب ہوتا ہے، جے یو آئی میں علی امین گنڈاپور کے لیے اظہارِ پسندیدگی نہیں ہے۔

سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی علی امین گنڈاپور کو بطور وزیرِ اعلیٰ ہٹا کر کسی اور کو لاتی ہے تو اس کا خیر مقدم کریں گے، مولانا فضل الرحمٰن کے پی ٹی آئی میں اندرونی تبدیلی سے متعلق آج کے بیان کا مطلب بھی یہی تھا، علی امین کو ہٹانے یا نہ ہٹانے سے متعلق فیصلہ پی ٹی آئی کو کرنا ہے، یہ اس کا استحقاق ہے، پی ٹی آئی کے ساتھ اکٹھے چلنا یا نہ چلنا یہ جے یوآئی کا استحقاق ہے۔

انہوں نے کہا کہ فیصل کریم کنڈی کا تعلق بھی ڈی آئی خان سے ہے، ہم ان کا احترام کرتے ہیں اور وہ ہمارا کرتے ہیں، الیکشن لڑنے یا ایک حلقے سے تعلق کی وجہ سے کوئی ایک شخص اچھا یا برا نہیں ہوتا، ایک دوسرے کو عزت دینی چاہیے، باقی سیاسی معاملات تو سب کے اپنے ہوتے ہیں۔

کامران مرتضیٰ نے کہا کہ پی ٹی آئی کوہم کہہ چکے ہیں کہ کسی فرد کے لیے تحریک نہیں چلائی جاتی، تحریک ملک میں قانون کے نفاذ کے لیے ہوتی ہے، پی ٹی آئی کے مقاصد قومی ہوتے تو دیگر جماعتیں بھی اس تحریک میں شامل ہو جاتیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات