29 C
Lahore
Sunday, July 13, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںپاکستان ویمن بلائنڈ کرکٹ ٹیم کی ممکنہ کھلاڑیوں کے سیر سپاٹے

پاکستان ویمن بلائنڈ کرکٹ ٹیم کی ممکنہ کھلاڑیوں کے سیر سپاٹے


—جنگ فوٹو

پاکستان ویمن بلائنڈ کرکٹرز کا ٹریننگ کیمپ میرپور آزاد کشمیر میں جاری ہے، کیمپ کے دوران بلائنڈ کرکٹرز نے آزاد کشمیر کے تفریحی مقامات کی سیر کی، جس کا اہتمام آزاد کشمیر ایسوسی ایشن آف بلائنڈ نے کیا تھا۔

کرکٹ ٹیم کی ممکنہ کھلاڑی تتہ پانی، بنجوسا جھیل اور تولی پیر گئیں، ویمن بلائنڈ کرکٹرز کے ہمراہ ٹیم اور ایسوسی ایشن کے آفیشلز بھی موجود تھے۔

—جنگ فوٹو
—جنگ فوٹو

تفریحی مقامات پر پکنک کا مقصد کھلاڑیوں کو تازہ دم کرنا تھا، کیمپ میں 36 کھلاڑی شریک ہیں، اتوار کو کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کیا جائے گا۔

20 کھلاڑیوں کو ویمن بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کے کیمپ کے لیے منتخب کیا جائے گا، پہلا بلائنڈ ویمن کرکٹ ورلڈ کپ نومبر میں بھارت اور نیپال میں ہو گا۔

—جنگ فوٹو
—جنگ فوٹو

پاکستان ویمن بلائنڈ کرکٹ ٹیم اپنے میچز نیپال میں کھیلے گی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات