32 C
Lahore
Saturday, July 12, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںقومی کرکٹ کیمپ میں پریکٹس میچ، شاہین سے سیکھنے کا موقع ملا،...

قومی کرکٹ کیمپ میں پریکٹس میچ، شاہین سے سیکھنے کا موقع ملا، احمد دانیال


کراچی(اسٹاف رپورٹر)دورہ بنگلا دیش اور ویسٹ انڈیز کے لیے پاکستان کرکٹ اسکواڈ کےتربیتی کیمپ میں جمعے کو نیشنل بینک اسٹیڈیم میں پریکٹس میچ کھیلا گیا، اس سے قبل کھلاڑیوں نے فزیکل ٹریننگ، فیلڈنگ مشقوں اور نیٹ سیشنزمیں حصہ لیا، کوچنگ اسٹاف نے کھلاڑیوں کی فٹنس اور خامیوں کا بگور جائزہ لیا،کیمپ میں 15 رکنی قومی اسکواڈ کے ساتھ ساتھ 5 وائٹ بال کرکٹرزکوبھی شامل کیا گیا ہے جن میں بابراعظم، محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اورمحمد وسیم جونیئرشامل ہیں۔ٹیم 16 جولائی کو ڈھاکا روانہ ہوگی جہاں وہ 20، 22 اور 24 جولائی کوتین ٹی ٹوئنٹی میچزکھیلے گی اس کے بعد قومی ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف امریکہ اورٹرینیڈاڈ میں سیریزکھیلے گی۔ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کیمپ کمانڈنٹ کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں جبکہ شین میکرموٹ فیلڈنگ کوچ اور گرانٹ لوڈہن اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ کی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔ ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا کہ بابر اعظم سےوکٹ کیپنگ کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی ان کو بطور اوپنر ہی دیکھ رہے ہیں اگر وہ ٹیم میں جگہ بنائیں گے تو صائم ایوب یا فخر زمان کے ساتھ کھیلیں گے۔قومی ٹیم کے فاسٹ بولر احمد دانیال نے کہا ہے کہ مجھے آئیڈیا نہیں تھا کہ میرا نام پاکستان ٹیم میں آئے گا ,این سی اے کوچز نے کھلاڑیوں پر سخت محنت کی،میری بولنگ میں پختگی چیمپینز کپ سے آئی چیمپینز کپ میں شاہین آفریدی کی قیادت میں سیکھنے کا موقع ملا عاقب جاوید سے اپنی بولنگ میں بہتری کے لیے بات کرتا رہتا ہوں،کوشش ہوتی ہے کہ اپنے سینئرز سے سیکھتا رہوں،این سی اے میں کافی سخت ٹریننگ کی ہے ,دریں اثناء لاہور میں مون سون کی بارشیں کرکٹرز کی ٹریننگ میں رکاوٹ بن گئیں۔ قومی ریڈ بال اور وائٹ بال کرکٹرز کے ا سکلز ڈویلپمنٹ کیمپ تاخیر کا شکار ہو گئے۔ کیمپس کے نئے شیڈول کا فیصلہ آئندہ ہفتے کیا جائے گا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات