پاکستان میں تعینات روسی سفیر البرٹ خورِیو نے مولانا فضل الرحمان سے ان کی قیام گاہ پر ملاقات کی۔
اس موقع پر مسئلہ فلسطین اور غزہ میں انسانی المیے پر اظہارِ افسوس کیا گيا، مولانا فضل الرحمان نے اہل غزہ کی بے دخلی پر روس سے مداخلت کی اپیل کی۔
روسی سفیر نے کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی، مولانا فضل الرحمان نے افغان حکومت کو تسلیم کرنے کے روس کے اقدام کی تحسین کی، جبکہ روسی سفیر نے نوآبادیاتی نظام کے خلاف جے یو آئی کی جدوجہد پرخراج تحسین کیا۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ روس اور جے یو آئی باہمی اتحاد سے نو آبادیاتی نظام کے خلاف جدوجہد کریں گے، ملاقات میں باہمی تعلقات کو مفادات کے تحفظ کے لیے استعمال کرنے پر اتفاق کیا گیا۔