دورہ بنگلا دیش اور ویسٹ انڈیز کے لیے پاکستان کرکٹ اسکواڈ کے جاری تربیتی کیمپ کے تیسرے دن جمعہ کو نیشنل بینک اسٹیڈیم میں سلمان علی آغا الیون اور صائم الیون کے درمیان ٹی ٹوئنٹی پریکٹس میچ کھیلا گیا۔ یہ میچ صائم ایوب الیون نے7 وکٹوں سے جیت لیا۔
دورہ بنگلادیش کے لیے 15 رکنی قومی اسکواڈ میں جگہ نہ بنانے والے بابر اعظم اور محمد رضوان نے بیٹنگ میں جوہر دکھائے جبکہ شاہین آفریدی اور وسیم جونیئر نے بولنگ میں عمدہ کارکردگی دکھائی۔
سلمان الیون نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنائے۔ بابر اعظم نے 29 گیندوں پر 33، محمد رضوان نے 12 گیندوں پر 24، سلمان علی آغا نے 18 گیندوں پر 32، حسین طلعت نے 26 گیندوں پر 40 اور خوش دل شاہ نے 12 گیندوں پر 15 رنز اسکور کیے۔
شاہین شاہ آفریدی نے 4 اوورز میں 33 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد وسیم جونیئر نے 3 اوورز میں 35 رنز کے عوض 2 وکٹوں کا سودا کیا۔
جواب میں صائم الیون نے ہدف 18.1 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ حسن نواز 57 رنز بنا کر نمایاں رہے۔فخر زمان نے 51، کپتان سلمان آغا نے 32 جبکہ صائم ایوب نے 34 رنز کی اننگز کھیلی۔
صفیان مقیم نے دو وکٹیں لیں، میچ سے قبل کھلاڑیوں نے فیلڈنگ اور ایکسرسائز ڈرلز میں حصہ لیا۔