29 C
Lahore
Sunday, July 13, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںخاتون کامیڈین روزی اوڈونل کی شہریت واپس لینے پر غور کر رہا...

خاتون کامیڈین روزی اوڈونل کی شہریت واپس لینے پر غور کر رہا ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ امریکا کی خاتون کامیڈین روزی اوڈونل کی امریکی شہریت واپس لینے پر سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ نے لکھا کہ روزی اوڈونل ملک کے مفاد میں نہیں۔ وہ انسانیت کےلیے خطرہ ہیں اور اگر آئرلینڈ والے انھیں رکھنا چاہیں تو روزی اوڈونل کو اپنے پیارے ملک آئرلینڈ ہی میں رہنا چاہیے۔

خیال رہے کہ خاتون کامیڈین روزی اوڈونل ڈونلڈ ٹرمپ پر طویل عرصے سے تنقید کرتی چلی آ رہی ہیں، انہوں نے سب سے پہلے 2006 میں ڈونلڈ ٹرمپ پر تنقید کی تھی۔

ڈونلڈ  ٹرمپ کے دوسری مرتبہ صدر بننے کے بعد روزی نے امریکا چھوڑنے کا فیصلہ کیا اور آئرلینڈ منتقل ہو گئیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات