34 C
Lahore
Saturday, July 12, 2025
ہومانٹرٹینمنٹحمیرا اصغر کی موت معمہ بن گئی، بھابھی کے تہلکہ خیز انکشافات

حمیرا اصغر کی موت معمہ بن گئی، بھابھی کے تہلکہ خیز انکشافات


— فائل فوٹو

پاکستانی اداکارہ حمیرا اصغر کی موت کا معاملہ معمہ بنا ہوا ہے، آئے روز اس کیس میں نت نئے موڑ سامنے آ رہے ہیں۔

اب اداکارہ کے بڑے بھائی سہیل اصغر کی اہلیہ منظر عام پر آگئی ہیں اور بھائی بہن میں جائیداد کے تنازعے کا انکشاف کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو جاری کرتے ہوئے متوفیہ کی بھابھی نے کہا کہ حمیرا کے والدین سے تو تعلقات اچھے تھے لیکن اداکاری کے سبب چھوٹے بھائی نوید اصغر کے ساتھ اختلافات تھے، جس کے سبب وہ (حمیرا) کراچی منتقل ہوگئی۔

انہوں نے بتایا کہ حمیرا نے کئی بار جائیداد میں اپنا حصہ، گھر میں کھڑی گاڑی مانگی لیکن نوید اصغر نے اسے کچھ بھی دینے سے انکار کر دیا۔

بھابھی نے یہ بھی بتایا کہ جائیداد کے تنازعے پر انہوں نے مجھے اور میرے بچوں کو بھی 5 ماہ قبل گھر سے نکال دیا۔

حمیرا کی بھابھی نے انکشاف کیا کہ نوید اصغر میرے شوہر اور اپنی ایک بہن کو ذہنی تناؤ کی ادویات دیتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ سب ان سے دب کر رہیں۔

بھابھی کے مطابق حمیرا موت سے قبل اگست میں گھر آئی تھی، اس وقت جائیداد کے معاملے پر بھائی سے جھگڑا ہوا تو وہ گھر چھوڑ کر واپس کراچی چلی گئی، اس کے بعد دوبارہ وہ گھر نہیں آئی۔

انہوں نے بتایا کہ والدہ اپنی بیٹی کو یاد کر کے روتی رہتی تھی، چاہتی تھی کہ وہ گھر واپس آجائے اور آئے روز بات چیت ہوتی تھی لیکن جب گزشتہ برس ہماری آخری بار بات ہوئی اس وقت اسے کچھ پیسوں کی ضرورت تھی، وہ بہت پریشان تھی اور اپنی ماں سے دعا کا کہا۔

اس کے بعد ہماری بات نہیں ہوئی، حمیرا کا اسی دوران انتقال ہوگیا تھا، جب رابطہ نہیں ہوا تو میں نے اپنی ساس سے کہا کہ پولیس میں شکایت درج کرواتے ہیں لیکن انہوں نے میرے دیور نوید کے خوف سے شکایت نہیں کی کہ اور کہا کہ خاندان کی بندنامی ہوگی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات