29 C
Lahore
Sunday, July 13, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںبھارتی طالبہ نے ڈپارٹمنٹ ہیڈ کے جنسی ہراساں کرنے پر پیٹرول چھڑک...

بھارتی طالبہ نے ڈپارٹمنٹ ہیڈ کے جنسی ہراساں کرنے پر پیٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگالی


بھارتی کالج میں طالبہ نے شعبے کے سربراہ کی جانب سے جنسی ہراساں کیے جانے پر پیٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگالی۔

بھارتی ریاست اوڈیشہ کے فقیر موہان کالج میں بی ایڈ کی طالبہ نے مبینہ طور پر ڈپارٹمنٹ ہیڈ کی جانب سے جنسی طور پر ہراساں کیے جانے اور دھمکیاں دینے پر خود کو آگ لگالی، جو 95 فیصد جھلس گئی ہے، جبکہ اسے بچانے کی کوشش کرنے والا ایک اور طالب علم 70 فیصد جھلس گیا ہے، دونوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کی جانب سے کالج کے شعبہ تعلیم کے ڈپارٹمنٹ ہیڈ کو گرفتار کرلیا ہے، جبکہ محکمہ تعلیم کی جانب سے کالج کے پرنسپل کو معطل کردیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بی ایڈ کی طالبہ نے یکم جولائی کو کالج انتظامیہ کو ڈپارٹمنٹ ہیڈ سمیر کمار کے خلاف ہراساں کرنے اور دھمکیاں دینے کی شکایت درج کروائی تھی۔

شکایت کے بعد طالبہ سے کہا گیا تھا کہ 7 دن میں کارروائی ہوگی، مگر کوئی پیش رفت نہ ہوئی، جس کے بعد آج متاثرہ طالبہ دیگر طلبہ کے ساتھ کالج کے باہر احتجاج کر رہی تھی کہ اچانک وہ پرنسپل آفس کے قریب پہنچی، اور خود پر پیٹرول چھڑک  کر  آگ لگا لی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات